اسلام آباد میں سلنڈر دھماکے سے 4 افراد زخمی

فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

April 9, 2026 · قومی

اسلام آباد کے تھانہ کرپا کے علاقہ اتفاق ٹاؤن میں ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے باعث آگ لگ گئی،

جس سے 4 افراد معمولی زخمی ہو گئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔