شہباز شریف اور لبنان کے وزیرِ اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
شہباز شریف نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہباز شریف نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا۔