پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی حکومتی تردید
کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ وزارت اطلاعات
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن کی تردید کر دی ۔
وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق فیصلہ جمعہ کو کیا جائے گا۔