مذاکراتی شرکاء کیلئے اسلام آباد میں آن ارائیول ویزا کی منظوری

ایئر پورٹس پر سہولت ڈیسک قائم. شرکاء کو فوری معاونت فراہم کی جائے گی۔

               
April 10, 2026 · قومی

اسلام آباد میں مذاکرات کے شرکاء کو آن ارائیول ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد ٹاکس 2026ء کے شرکاء کے لیے خصوصی ویزا سہولت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تمام متعلقہ ایئر لائنز کو شرکاء کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹاکس کے لیے آنے والے افراد کو آمد پر ویزا جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے متعلقہ ایئر پورٹس پر سہولت ڈیسک قائم کردی گئی ہے جس پر شرکاء کو فوری معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ، دفاع اور ایئر لائنز کو باضابطہ مراسلہ جاری کر کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔