کراچی: سٹی کونسل اجلاس میں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی
جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دیر کیلیے روکنا پڑا۔،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے سٹی کونسل اجلاس سے واک آؤٹ
فوٹو سوشل میڈیا
کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دیر کیلیے روکنا پڑا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اراکین کو روکنے کی کوشش کی، جماعت اسلامی نے پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید کی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے سٹی کونسل اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بحیثیت میئر کراچی سب کے سامنے جوابدہ ہوں، آپ جو سوال پوچھیں گے میں جوابدہ رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر اور ملک کو تاقیامت رہنا ہے، اپنے کردار سے آنے والی نسلوں کیلئے فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔