پشاور: ٹک ٹاک ویڈیو کمنٹس پر تصادم، 1 نوجوان جاں بحق،7 زخمی

ٹک ٹاک ویڈیو پر کمنٹس کے معمولی تنازع پر تصادم ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور پھر خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

               
April 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: یکہ توت کی حدود توحید آباد چوک میں ٹک ٹاک ویڈیو پر کمنٹس کا معمولی تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوا اور فائرنگ میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

یکہ توت کی حدود توحید آباد چوک میں ٹک ٹاک ویڈیو پر کمنٹس کے معمولی تنازع پر تصادم ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور پھر خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 1 نوجوان عرفان اپنی جان کی بازی ہار گیا، جس کے گھر میں کہرام مچ گیا اور ایک ہنستا بستا خاندان سوگ میں ڈوب گیا۔

واقعے میں مجموعی طور پر سات افراد زخمی ہوئے، جن میں سہیل، داؤد، محمد ثانی، فرمان، نور خان اور عدنان شامل ہیں، جبکہ کچھ بے گناہ راہگیر بھی اس تشدد کی لپیٹ میں آ گئے۔