برطانوی وزیراعظم کا شہبازشریف کو ٹیلی فون۔ مذاکرات کی میزبانی پرمبارک باد
وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مخلصانہ عزم کا اعادہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران کیئر اسٹارمر نے امریکہ ایران جنگ بندی اور مذاکرات کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مخلصانہ عزم کا اعادہ کیا۔
کیئراسٹارمر نے اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد دی ۔ برطانوی وزیراعظم نے اس عمل کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی رہنماؤں کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی امن کوششوں کی تائید کی۔ پاکستان اور برطانیہ کے وزرائےاعظم نے جنگ بندی برقرار رہنے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے سازگار ماحول فراہمی پر اتفاق کیا۔
باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہم منصب کو ایک بار پھر دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔