پاکستانی فوج نے فضائی دستہ سعودی عرب میں تعینات کردیا
ستمبر 2025 میں دفاعی تعاون اور سلامتی سے متعلق ’باہمی دفاع کے سٹریٹجک معاہدےپر دستخط ہوئے تھے
پاک فضائیہ تھنڈرز نے دوران پرواز ائیرٹو ائیر ری فیولنگ کا مظاہرہ بھی کیا، فوٹو آئی ایس پی آر
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے ایک فوجی دستہ مشرقی سعودیہ میں واقع شاہ عبدالعزیز فضائی اڈے پر پہنچا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کی طرف سے ایکس پر جاری تفصیلات کے مطابق یہ تعیناتی دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ سٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت عمل میں آئی ہے۔۔
سعودی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی دستہ پاک فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ عسکری ہم آہنگی کو مضبوط بنانا، عملی تیاری کے معیار کو بلند کرنا، اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کے فروغ میں تعاون فراہم کرنا ہے۔
تُعلن #وزارة_الدفاع عن وصول قوة عسكرية من جمهورية باكستان الإسلامية إلى قاعدة الملك عبدالعزيز الجوية بالقطاع الشرقي ضمن اتفاقية الدفاع الإستراتيجي المشترك الموقعة بين البلدين الشقيقين.
وتتكون القوة الباكستانية من طائرات مقاتلة ومساندة تابعة للقوات الجوية الباكستانية، بهدف تعزيز… pic.twitter.com/IGpE79Pxcx
— وزارة الدفاع (@modgovksa) April 11, 2026
پاکستان اور سعودیہ نے ستمبر 2025 میں دفاعی تعاون اور سلامتی سے متعلق ’باہمی دفاع کے سٹریٹجک معاہدے(جوائنٹ سٹریٹجک ڈیفنس ایگریمنٹ) پر دستخط کیے تھے جس کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
دونوں ملکوں کی جانب سے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا گیا تھا۔