خیرپور:دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں

               
April 11, 2026 · قومی

خیرپور کے علاقے رانی پور کے قریب پرانی دشمنی کے باعث دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔