بھارت کی مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے چل بسیں

بیٹا آنند بھوسلے کے مطابق آشا بھوسلے کی آخری رسومات کل شام کو اداکی جائیں گی۔

               
April 12, 2026 · کائنات کے رنگ

بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بیٹا آنند بھوسلے کے مطابق آشا بھوسلے کی آخری رسومات کل شام کو ادا کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آشا بھوسلے سینے میں انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل تھیں، ان کی موت متعدد اعضا کے کام چھوڑ جانے کے سبب ہوا۔

ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر پوتی زنائی بھوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میری دادی، آشا بھوسلے کو انتہائی تھکن اور سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے فلمی گانوں، غزلوں، قوالی اور کلاسیکی موسیقی سمیت 20 سے زائد زبانوں میں گیت گائے۔