باجوڑ میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے
ماموند کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن اب بھی جاری ہے۔ سیکورٹی حکام
April 12, 2026 · قومی
باجوڑ کے تحصیل ماموند کے علاقے شاہی تنگی میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے ایک آپریشن میں کم از کم 10 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل سرچ آپریشن شروع کیا اسی دوران وہاں موجود مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے بعد دونوں جانب شدید جھڑپ ہوئی۔ اس تصادم میں تقریباً 10 دہشت گرد مارے گئے۔
مقامی رپورٹس کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن اب بھی جاری ہے اور اسے مکمل سیکورٹی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکورٹی ادارے صورتحال کو مکمل کنٹرول میں لانے کے لیے مزید کارروائیاں کر رہے ہیں۔