ڈی آئی خان میں زہریلا حلوہ 3 بچوں کی جان لے گیا
بچوں نے جنگل میں رکھا حلوہ کھایا تھا، متاثرہ خاندان پہاڑ پر مزدوری کے لیے آباد تھا۔
April 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں مضرصحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں پیش آیا جہاں مضرصحت حلوہ کھانے سے بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ بچوں نے جنگل میں رکھا حلوہ کھایا تھا اور متاثرہ خاندان پہاڑ پر مزدوری کے لیے آباد تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغار کردیا گیا ہے اور معاملے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔