جیونی میں نامعلوم افراد کے حملے میں 3کوسٹ گارڈز جاں بحق
جیونی میں سمندر میں کوسٹ گارڈز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کو نشانہ بنایا ہے، ایک اہلکار
فائل فوٹو
کوئٹہ: بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کوسٹ گارڈز کے 3 جاں بحق ہلاک ہو گئے ہیں۔
مکران ڈویژن میں ایک سینیئر سرکاری اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع میں جیونی کی سمندری حدود میں پیش آیا۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ جیونی میں سمندر میں کوسٹ گارڈز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کو نشانہ بنایا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس حملے میں کوسٹ گارڈز کے 3 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میڈیا پر سامنے آنے والے ایک بیان میں اس واقعے کی ذمے داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کی 15 تاریخ کو بھی جیونی میں پانوان کے علاقے میں کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر حملہ ہوا تھا جس میں کوسٹ گارڈز کے دو اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔