فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ۔ بیوی اور دو بیٹیاں قتل

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

               
April 13, 2026 · قومی

فیصل آباد میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ علی گارڈن نزد مائی مستانہ مکوآنہ میں تہرے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ملزم جاوید نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنی بیوی 37 سالہ صائمہ اور دو بچیوں 13 سالہ عائشہ اور 17 سالہ ام حبیبہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تے شکیل دیدی گئی ہیں۔