امتحانی مراکز پر برقعہ و عبایہ سے متعلق واضح ہدایات جاری
امتحانی مرکز پر طالبات کو برقعہ یا عبایہ اتارنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ چیئرمین بورڈ
چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے طالبات کے لباس اور وقار کے احترام کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین نے نویں اور دسویں جماعت کے جاری امتحانات کے حوالے سے امتحانی مراکز کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کو برقعہ یا عبایہ اتارنے پر مجبور نہ کیا جائے، اور اب تک امتحانی مراکز سے نقل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
چیئرمین نے خبردار کیا کہ اگر کسی مرکز پر طالبات کے برقعہ اتروانے کی شکایت سامنے آئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید ہدایت دی کہ طالبات کے امتحانی مراکز پر مرد نگران تعینات نہ کیے جائیں تاکہ امتحانی ماحول کو بہتر اور محفوظ بنایا جا سکے۔