ریاستی اداروں پر الزامات۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔

               
April 13, 2026 · قومی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاستی اداروں پر الزامات سے متعلق کیس میں عدم حاضری پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے ملزم کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔