وزیر اعظم کی ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر پیٹرماجارکو مبارکباد
پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔شہباز شریف
April 13, 2026 · قومی
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر پیٹر ماجار کو مبارکباد دی ہے۔
پیر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے’’ ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ پیٹر ماجارکی جماعت نے عام انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعدان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے امکانات نمایاں ہیں۔