عمران خان کا بڑا فیصلہ، وفاقی دارالحکومت میں احتجاج روک دیا

پارٹی آئندہ کسی بھی احتجاج کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں کوئی حکمت عملی تشکیل نہ دے

               
April 13, 2026 · اہم خبریں, قومی

ذرائع کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کو اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے احتجاج سے روک دیا ہے۔ یہ خصوصی پیغام بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچایا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایت دی ہے کہ پارٹی آئندہ کسی بھی احتجاج کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں کوئی حکمت عملی تشکیل نہ دے۔ مزید ہدایت کی گئی ہے کہ نئے احکامات تک اسلام آباد میں کسی قسم کی احتجاجی کال نہ دی جائے
دوسری جانب ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے
اسی طرح بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر کی جانب سے جاری مذاکراتی عمل کو بھی طویل قرار دیتے ہوئے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے