لوئر دیر،مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کیا گیا

               
April 13, 2026 · قومی

لوئر دیر: میدان نامباتی کے علاقے میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس اور امدادی اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔