وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جاپان کی وزیرِ اعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

گفتگو میں اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

               
April 13, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو بشکریہ پی ایم ہائوس

فوٹو بشکریہ پی ایم ہائوس

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم کو آج جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، گفتگو میں اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم تاکائیچی نے جنگ بندی اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا اور امن قائم کرنے کے عمل کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مذاکرات کے انعقاد، علاقائی استحکام اور عالمی توانائی کی سلامتی کو اہم قرار دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاپانی ہم منصب کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ  اور ایران کے وفود کے اسلام آباد میں ہونے والے تفصیلی مذاکرات پر شکر گزار ہیں، پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔