امریکا ایران میں دوبارہ مذاکرات کا چانس ہے ، خواجہ آصف
مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں، میدیا سے گفتگو
فائل فوٹو
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرے اندازے کے مطابق امریکا ایران میں دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا جا رہا ہے، اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں، اگلی نشست تک انشاءاللّٰہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان پر بڑا مہربان ہے، پاکستان کی جنگی میدان کے بعد سفارتی میدان میں کامیابی پر بھارت میں صف ماتم ہے۔