مرمتی کام کی وجہ سے 14 سے 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا الرٹ جاری

صارفین کو بالخصوص شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار میں کمی یا تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے، پی ٹی سی ایل

               
April 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کے لئے اہم الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے ایک خرابی کی مرمت کے لیے سب میرین کیبل پر مینٹیننس کا کام کیا جا رہا ہے۔ یہ سرگرمی 14 اپریل سے شروع ہو کر 20 اپریل 2026 تک جاری رہ سکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق اس دوران صارفین کو بالخصوص شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار میں کمی یا تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔