کبیروالا جھنگ روڈ حادثہ، ٹریلر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والے افراد شادی کے کارڈ تقسیم کرنے کے لیے جا رہے تھے۔
April 14, 2026 · قومی
کبیروالا ۔جھنگ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار افراد سڑک پر موجود تھے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد شادی کے کارڈ تقسیم کرنے کے لیے جا رہے تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔