جنوبی وزیرستان:سونے کے ذرات کی اطلاع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد نالے پر پہنچ گئی
یہ اقدام قیام گاہوں میں حفاظتی معیار کو بہتر بنانے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے
April 14, 2026 · قومی
جنوبی وزیرستان اپر — علاقے میں تریخ کونڑ نالے میں سونے کے ذرات کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی افراد بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے اور سونا نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں۔
مقامی عمائدین کے مطابق سونے کے ذرات حاصل کرنے کے لیے بعض افراد کی جانب سے مرکری کے استعمال کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے باعث تحصیل کانی گرم میں نالے کا پانی آلودہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق صورتحال کا نوٹس لے لیا گیا ہے، اور متعلقہ حکام کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔