فوڈ ڈیلیوری ایپ سے ہزاروں پاکستانیوں کی معلومات ڈارک ویب پر لیک

جنوری 2026 کے مبینہ ڈیٹا بیک اپ سے تقریباً 2 لاکھ 39 ہزار ریکارڈز ڈارک ویب پر لیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

               
April 14, 2026 · قومی

لاہور — پاکستانی فوڈ ڈیلیوری ایپ فوڈ پاپا پی کے میں بڑے پیمانے پر ڈیٹا بریچ سامنے آیا ہے، جس کے بعد ہزاروں صارفین کی ذاتی معلومات کے لیک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوری 2026 کے مبینہ ڈیٹا بیک اپ سے تقریباً 2 لاکھ 39 ہزار ریکارڈز ڈارک ویب پر لیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لیک ہونے والے ڈیٹا میں صارفین، ڈرائیورز اور ایڈمنز کی حساس معلومات شامل ہیں، جن میں قومی شناختی کارڈ نمبرز، گھروں کے پتے، فون نمبرز، ای میل ایڈریسز، پاس ورڈز کے ہیشڈ ورژن، API کریڈنشلز اور دیگر تکنیکی ڈیٹا شامل بتایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد صارفین کے لیے شناخت کی چوری اور سائبر فراڈ جیسے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

اب تک کمپنی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے پاس ورڈز تبدیل کریں اور سیکیورٹی اقدامات مضبوط کریں۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔