کوئٹہ: اسپتال سےزیر علاج قیدی فرار، 5 اہلکار معطل
فرار ہونے والا ملزم تاج محمد قتل کے مقدمے میں لورالائی جیل میں قید تھا اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے وہ فرار ہو گیا۔
کوئٹہ — بی ایم سی اسپتال سے زیرِ علاج قیدی کے فرار ہونے کے واقعے کے بعد سیکیورٹی انتظامات میں غفلت پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث سیکیورٹی سب انچارج سب انسپکٹر منظور احمد سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والا ملزم تاج محمد قتل کے مقدمے میں لورالائی جیل میں قید تھا اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے وہ فرار ہو گیا۔
ڈی آئی جی لورالائی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے، جبکہ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بروری تھانے میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فرار قیدی کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور جلد گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔