کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق، 2 زخمی

ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر قبائلی تنازع کے باعث پیش آیا

               
April 14, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ : سریاب روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر قبائلی تنازع کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ سےجاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔