اپنوں سے بھی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

ایران امریکہ مذاکرات کے لیے جس جس نے جو کردار ادا کیا ہم اس کو سراہتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

               
April 14, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کے ساتھ ایک ڈیڑھ ماہ میں بات چیت کا کوئی سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، اپنوں سے بھی سیز فائر ضروری ہے۔اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ مذاکرات کے لیے جس جس نے جو کردار ادا کیا ہم اس کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس پارٹی چیئرمین شپ بانی کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا، میرے خلاف افواہیں پھیلائی گئیں لیکن میں اپنے موقف سے نہیں ہٹوں گا، فی الوقت ہمارے کسی سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی کی ملاقات نہیں ہو رہی،جب پاکستان کی آواز لگتی ہے ہم ملک،قوم کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنے بڑے لیڈر سے ملاقات نہ کرنے دیں۔