بروقت کارروائی کے باعث پولیو ٹیم محفوظ رہی اور کسی بھی ورکر کو نقصان نہیں پہنچا
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے درسمند میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے بعد اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث پولیو ٹیم محفوظ رہی اور کسی بھی ورکر کو نقصان نہیں پہنچا۔
پولیس نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔