اگر پنجاب کی زراعت نہ ہو تو شائد ملکی غذائی ضرورت پوری نہ ہو۔عظمیٰ بخاری

جنوبی پنجاب میں چھ ارب روپے کا فری باردانہ دو سو سینتیس مراکز سے  ملے گا

               
April 15, 2026 · قومی

اگر پنجاب کی زراعت نہ ہو تو شائد ملکی غذائی ضرورت پوری نہ ہو۔ اعظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب اعظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر پنجاب کی زراعت نہ ہو تو شائد ملکی غذائی ضرورت پوری نہ ہو۔وزیرزراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دانا گندم امپورٹ نہیں کی،پاسکو سے معاہدے کے مطابق  ایک لاکھ ٹن گندم لی۔

عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پچھلے سال پندہ من والی بارانی علاقے کی پیداوار انیس من فی ایکڑ اور آبپاشی والے علاقے میں چھتیس من فی ایکڑ پیداہورہی ہے جنوبی پنجاب میں چھ ارب روپے کا فری باردانہ دو سو سینتیس مراکز سے فری باردانہ  ملے گا ۔ فی ایکڑ دس بوری ملے گی ۔ قومی شناختی کارڈ مراجز پر لے جا کر رجسٹریشن کروانا لازم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 72 گھنٹے میں کاشتکار کو گندم کی قیمت ادا کردی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اسی سال میں صوبے میں کوئی شہر ایسا نہیں رہے گا جہاں گرین الیکٹرک بس دستیاب نہ ہو۔

 گیارہ رجسٹرڈ کمنیوں کے علاوہ بھی پینتیس سو روپے فی من گندم خریدنے کی اجازت ہوگی لیکن اسٹاک  ظاہر کرنا لازم ہوگا۔