امریکی سفارتخانے کے 2 رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ
سفارتی وفد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی، صحت، فراہم سہولیات، قانونی امور پر بات چیت
April 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو
راولپنڈی:امریکی سفارتخانے کا 2 رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا ، جہاں وفد نے قیدی ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی حاصل کی۔
سفارتی وفد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی، ملاقات میں مجرم کی صحت، فراہم سہولیات، قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔سفارتی وفد میں امریکن ایمبیسی کے سیکیورٹی آفیسر عرفان اور ماریہ شامل تھے۔
یاد رہے کہ مجرم ظاہر جعفر، نور مقدم کے قتل کیس میں سزایافتہ اور اسیر ہے۔