پٹرول دوسو اکتالیس روپے اور ڈیزل دوسو چھیاسٹھ روپے فی لیٹر مقرر
تمام پیٹرول پمپ مالکان مقررہ نرخوں پر ہی ایندھن کی فروخت کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بلوچستان کی تحصیل قلعہ سیف اللہ میں پیٹرول اور ڈیزل کے سرکاری نرخ مقرر کرنے سے متعلق ایک نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس نے عوامی حلقوں میں تشویش اور بحث کو جنم دیا ہے۔
وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ کے نام سے جاری دستاویز میں پیٹرول کی قیمت 241 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 266 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دستاویز میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام پیٹرول پمپ مالکان مقررہ نرخوں پر ہی ایندھن کی فروخت کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے نگرانی کے اقدامات بھی کیے جائیں گے، تاہم اس دستاویز کی سرکاری سطح پر تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔