ٹیکسلا میں ذاتی دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل
جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک نوجوان شامل ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔
April 16, 2026 · قومی
ٹیکسلا: ذاتی دشمنی کے باعث ایک افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک نوجوان شامل ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔
واقعہ محلہ مشرق آباد، گلی نمبر 5 میں پیش آیا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ خاتون، 26 سالہ نوجوان اور 23 سالہ لڑکی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی یا گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔