وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات

و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھے

               
April 17, 2026 · قومی

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کیلئے آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ حاقان فیدان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور روایتی مہمان نوازی پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا شکریہ ادا کیا۔