جھیکا گلی مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے خوفناک تباہی کیوں ہوئی؟
واقعہ کوثر کالونی میں پیش آیا جو ریموڈلنگ پروجیکٹ کے قریب واقع ہے۔خصوصی رپورٹ
جھیکا گلی لینڈ سلائیڈنگ۔ فائل فوٹو
مری کے سیاحتی مقام جھیکا گلی میں شدید لینڈ سلائیڈنگ سے رہائشی علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں،متعدد مکانات بری طرح متاثر ہو گئے، مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کوثر کالونی میں پیش آیا جو ریموڈلنگ پروجیکٹ کے قریب واقع ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد زمین میں دراڑیں پڑ گئیں، درخت گر گئے اور کئی گھروں کی چھتیں بہہ گئیں۔
مقامی رہائشیوں نے’’ امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جھیکا گلی بازار کی ریموڈلنگ کے دوران استعمال ہونے والی بھاری مشینری نے زمین کو کمزور کر دیا، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی خدشات کا اظہار کیا تھا لیکن ان پر توجہ نہیں دی گئی۔
ماہرین کے مطابق علاقے میں نکاسی آب کے نظام میں خرابی بھی لینڈ سلائیڈنگ کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرانے نالوں کو تعمیراتی کام کے دوران متاثر کیا گیا، جس سے بارش کا پانی زمین میں جذب ہو کر مٹی کو کمزور کرتا رہا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 سے 7 مکانات شدید متاثر ہوئے،کئی گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔
مزید تفصیلات اس وڈیومیں۔