کراچی سے پہلی حج پرواز حجاز مقدس روانہ
گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے
April 18, 2026 · قومی
ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت کراچی سے پہلی نجی ایئر لائن کی پرواز 160 عازمینِ حج کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہو گئی۔
عازمینِ حج کو رخصت کرنے کے لیے گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے، جنہوں نے عازمین کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کے ساتھ روانہ کیا۔
رواں سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے، جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید برآں روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت سعودی حکام کراچی ایئرپورٹ پر ہی عازمین کی ون ٹائم امیگریشن مکمل کریں گے، جس سے سعودی عرب پہنچنے پر کارروائی مزید آسان ہو جائے گی۔