راولپنڈی اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی

               
April 18, 2026 · قومی

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔ جس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ اور گہرائی 105
کلومیٹر تھی۔
لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔