وزیرِاعظم شہبازشریف سہ ملکی دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

تین روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نے تینوں برادر ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں

               
April 18, 2026 · قومی

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب، قطر اور ترکی پر مشتمل اپنا سہ ملکی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

انطالیہ ایئرپورٹ پر ترکی کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر تولگا برمیک، سفیر نیلوفر کایگسز، رکن پارلیمنٹ برہان قایاترک اور ترکی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

تین روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نے تینوں برادر ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جبکہ وہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شریک ہوئے جہاں مختلف عالمی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطے میں امن و استحکام، اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔