اسلام آباد: ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک اضافہ، ہر ماہ 40 نئے مریض سامنے آنے لگے

کومت، ڈاکٹروں اور میڈیا مل کر ایک آگاہی مہم شروع کریں، انسٹریومنٹ تعیضی، صفائی اور انفیکشن کنٹرول کی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں

               
April 18, 2026 · قومی

 اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں سابق وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی/ایڈز کے بڑھتے کیسز سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان ایک وبا کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہ مسئلہ صرف ایک امراضی مسئلہ نہیں بلکہ نظامِ صحت کی بڑی ناکامی ہے۔
انہوں نے بی بی سی ویڈیو رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ تونسہ کے ہسپتال میں بچوں کے لیے ایک ہی سرنج کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایچ آئی وی کے متعدد کیسز ریکارڈ ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کراچی سمیت اسلام آباد میں بھی ہر ماہ 40 سے 42 نئے مریضوں کی تشخیص ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر مرزا نے ہیپاٹائٹس سی کے 10 ملین مریضوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت، ڈاکٹروں اور میڈیا مل کر ایک آگاہی مہم شروع کریں، انسٹریومنٹ تعیضی، صفائی اور انفیکشن کنٹرول کی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں، ورنہ پاکستان ایک حقیقی پنڈیمک کی جانب بڑھ رہا ہے