راولپنڈی:جی ٹی روڈ پر مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی،تمام مسافر محفوظ

موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

               
April 18, 2026 · قومی

راولپنڈی۔جی ٹی روڈ پر وزیر آباد بائی پاس کے قریب ایک مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس لاہور سے راولپنڈی آ رہی تھی کہ راستے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا۔ بعد ازاں مسافروں کو متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس نے بروقت رسپانس کو مؤثر قرار دیتے ہوئے مسافروں کے تعاون کو بھی سراہا۔