اسلام آباد سے پہلی حج پرواز 270 عازمین کو لے کر روانہ

وفاقی وزیر مذہبی امور سعودی ڈپتی ہیڈ مشن سمیت اعلیٰ حکام نے عازمین کو رخصت کیا

               
April 19, 2026 · قومی

اسلام آباد سے سال 2026 کے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اسلام آباد سے “روٹ ٹو مکہ” منصوبے کے تحت پہلی حج پرواز SV5723 کے ذریعے 270 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سعودی ڈپٹی ہیڈ مشن محمد ال علی، جوائنٹ سیکرٹری حج محمد بخش سانگی نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے بہترین سہولیات کی فراہمی و تعاون پر خادم حرمین شریفین، ولی عہد محمد بن سلمان، سعودی وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہاکہ آج 2026 کی پہلی حج پرواز کو سرزمین حجاز روانہ کر دیا گیا،ہر حاجی کے لیے یہ لمحہ زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے۔