خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی اتفاق
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہاسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہعباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سفارتی روابط اور مسلسل مکالمہ انتہائی اہم ہیں۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔
گفتگو میں پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں کو برقرار رکھنے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔