لاہور میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی،ریسکیو آپریشن جاری

فیکٹری میں موجود کیمیکلز کے باعث آگ کی شدت زیادہ ہے، تاہم فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور کولنگ کے عمل میں مصروف ہیں

               
April 20, 2026 · قومی

 لاہور ۔ شہر کے علاقے ہنجروال کے قریب ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے ریسکیو ادارے متحرک ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں موجود کیمیکلز کے باعث آگ کی شدت زیادہ ہے، تاہم فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور کولنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔

صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ آگ بجھانے کے لیے اضافی فائر بریگیڈ گاڑیاں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو ادارے باہمی تعاون کے ساتھ صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واقعے کی وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔