گلگت بلتستان انتخابات:ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ اجلاس، ٹکٹوں پر مشاورت جاری

اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے

               
April 20, 2026 · قومی

اسلام آباد  — گلگت بلتستان کی مجلس قانون ساز کے 2026 کے عام انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم پارلیمانی بورڈ اجلاس جاری ہے۔

اجلاس کی صدارت محمد نواز شریف کر رہے ہیں، جس میں پارٹی کے اعلیٰ رہنما شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہیں۔

اس کے علاوہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما، سینیٹرز اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود ہیں، جہاں انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ امیدواروں کا انتخاب میرٹ اور مقامی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔