کے پی میں سینیٹ ضمنی الیکشن کیلیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

امیدواروں میں عرفان سلیم، عبد الحسیب، اصغر علی، سجاد خان مہمند، راحیلہ بی بی شامل

               
April 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کیلیے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق امیدواروں میں عرفان سلیم، عبد الحسیب، اصغر علی، سجاد خان مہمند، راحیلہ بی بی شامل ہیں۔

ای سی پی نے کہا کہ سینیٹ نشست کیلیے پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔

خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے سینیٹر مراد سعید کی نااہلی کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔