مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب روک دیا گیا
مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا،جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیاتو اسکی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟ وکیل
فائل فوٹو
اسلام آباد:تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب روک دیا ہے، ضمنی انتخابات 23 اپریل کو شیڈول تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران درخواستگزارجلال خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا،جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیاتو اسکی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے درخواست کی کہ سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے اور خالی نشست پر ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک روک دیا۔ اگلی سماعت 6 مئی کو ہوگی ۔
مراد سعید راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی عدالت سے 10 سال کی سزا کے بعد آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے انکی نشت کو خالی قرار دی گئی تھی۔