سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ انتقال کرگئیں

نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا ، اہل خانہ

               
April 21, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں۔

اہلخانہ کے مطابق کامران ٹیسوری کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔سابق گورنر سندھ کی والدہ کی نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سابق گورنر کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رب کائنات مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اہلخانہ کو صبر و جمیل عطا کرے۔