سوات: مینگورہ میں کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تینوں لاشیں سیدو شریف منتقل
April 21, 2026 · قومی
فائل فوٹو
سوات کے علاقے مینگورہ میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مینگورہ کے علاقے رحیم آباد میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے سفید رنگ کی کار پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔ قتل کی وجوہات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تینوں لاشیں سیدو شریف منتقل کردی گئی ہیں۔