عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے ،مولانا فضل الرحمٰن

موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

               
April 21, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکی ایئر بیسز ان کے نقصان کا باعث بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ صورتحال جاری رہی تو دوسری طاقتیں بھی جنگ کا حصہ بن جائیں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ پالیسیوں میں مستقل بہتری لانے کی ضرورت ہے، ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو سراہا۔مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے، تحریک انصاف سے رابطے کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔