نئی آٹو پالیسی پر اتفاق۔ گاڑیوں پر ڈیوٹیز میں کمی کی منظوری

مجموعی کسٹمز ڈیوٹی کی شرحوں میں 2030 تک کمی لائی جائے گی۔ وزارت صنعت پیداوار

               
April 22, 2026 · قومی

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان آٹو سیکٹر کے لیے نئی پالیسی پر اتفاق ہو گیا ہے، جسے رواں ماہ حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے آئی ایم ایف کو ارسال کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق اس پالیسی کو آئندہ ماہ وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ پلان کے تحت آئندہ چار برسوں میں ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹیز کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، جبکہ درآمدی گاڑیوں پر عائد اضافی ڈیوٹیز بھی بتدریج کم کی جائیں گی۔

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق مجموعی کسٹمز ڈیوٹی کی شرحوں میں 2030 تک کمی لائی جائے گی، جس کا مقصد ٹیرف سسٹم کو سادہ، شفاف اور زیادہ مسابقتی بنانا ہے۔

پالیسی کے تحت مالی سال 2027 کے بعد سات سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی جائے گی، جبکہ اسی سال سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔

مزید برآں مقامی آٹو انڈسٹری میں سیفٹی معیارات کو بہتر بنانے کے لیے موٹر وہیکل ڈیولپمنٹ ایکٹ کو پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی تجویز بھی شامل ہے۔